چنئی:بھارت میں ائرشو کے دوران شدید گرمی سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 100 سے زائد متاثر ہوئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی وزیر سبرامنین نے تصدیق کی ہے کہ ائرشو کے دوران شدید ہجوم حبس اور گرمی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی جب کہ 102 افراد متاثر ہوئے جن میں سے بیشتر کو فوری طور پر امداد کے لیے طبی مراکز لے جایا گیا۔
شدید گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں اور اس سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ائرشو دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے مجمع کی تعداد تقریباً 15 لاکھ تک ہو چکی تھی اور مرینا بیچ پر (جہاں ائرشو کا انعقاد کیا گیا تھا) اتنے بڑے ہجوم کے لیے گنجائش نہیں تھی۔
ائرشو کے مقام پر گرمی سے بچنے کے لیے سائے اور پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا، اس دوران بہت سے لوگ بے ہوش بھی ہو گئے۔