بیجنگ/ماسکو :چین نے بحر الکاہل کے شمال مغرب میں روس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرتے ہوئے آبدوزوں کے ساتھ نبٹنے اور انہیں ناکارہ بنانے کی تربیت دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشقوں میں چین نے دو محارب اور ایک فریگیٹ بحری جہاز پر مشتمل بیڑے پر شرکت کی ہے، بحری جہازوں کے ساتھ تعاون کے لئے ایک پیٹرول ٹینکر اور ‘اینٹی سب میرین’ صلاحیت کے حامل تین نیول ہیلی کاپٹر بھی چینی فلیٹ میں شامل ہیں۔
روس وزارت دفاع نے کہا تھا کہ مشقیں دونوں ملکوں کے شمال مغربی بحرالکاہل میں جاری مشترکہ پیٹرولنگ کاروائیوں کا ایک حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ چین اور روس کی مسلح افواج نے اسی علاقے میں گذشتہ مہینے بھی مشترکہ فوجی مشقیں کی تھیں۔