الریاض: پختون کمیونٹی کا سابق وزیرعنایت اللہ خان کےاعزازمیں عشائیہ

134

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پختون کمیونٹی کے زیر اہتمام پاکستان سے آئے ہوئے خیبر پختون خواہ کے سابق وزیر بلدیات و صحت جماعت اسلامی کے سینئیر رہنما عنایت اللہ خان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عنایت اللہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جو وطن عزیز سے دور رہ کر ملکی کی ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں حکومت پاکستان کو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ان شاء اللہ پاکستان جاتے ہی اوورسیز کی مشکلات کو حل کروانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرونگا مہمان خصوصی نے خوبصورت عشائیہ تقریب منعقد کرنے پر تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے آئے ہوئے اعزازی مہمان سابق ایم این اے طارق اللہ اور سابق ایم پی اے محمد انور خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں دیگر صوبوں کی طرح پختون خواہ سے بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں جو حرمین شریفین سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں سعودی عرب پاکستان کے ہر مشکل وقت کا دوست ہے جس پر ہم سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ دیار غیر میں پختون کمیونٹی کی فلاحی اور سماجی خدمات نا قابل فراموش ہیں ہم کو دیار غیر میں رہ کر اپنے اعلی اخلاق اور مثالی کردار سے پاکستان کا وقار بلند رکھنا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ملک سرتاج خان اور لال زمین تاران خان کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں پختون کمیونٹی یگانگت اور اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے سماجی اور فلاحی خدمت بخوبی سر انجام دے رہی ہے پاکستان کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا تقریب سے ، عزیز اللہ خان ، تاج دین ، حیات خان ، امیر زادہ ، جلات خان ، گل چمن ؛ شیرین زادہ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہنے کا عزم کیا پرتکلف عشائیہ کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔