پشاور،ملازمین کا تنخواہیں و پنشن نہ ملنے کیخلاف احتجاج

33

 

پشاور(آئی این پی )4 اکتوبر سے کیپیٹل میٹروپولیٹن ملازمین تنخواہوں او ر پنشن کیلئے احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں لیکن آج آٹھ دن گزرجانے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے اس حوالے سے مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ ٗسرپرست اعلی ریاض خان ٗ صدر شاہد مغل ٗ جنرل سیکرٹری فضل محمود ٗسینئر نائب صدر بلال فیض ٗ حاجی حنیف خان ٗ حضرت علی ٗ صاحبزاد ہ بد ر منیر ٗ ارباب امین حیدرٗ عامر درانی ٗ غفارعلی ٗامداد خان ٗ خان رازق ٗ کرامت شاہ ٗ ہلال خان دیگر عہدیداروں اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں ٗکیپٹل میٹروپولیٹن میں آفسز بند رہے اور احتجاجی کیمپ میں ملازمین بیٹھے رہے جبکہ کیپٹل میٹروپولیٹن ملازمین نے چارسدہ روڈ باچا خان کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعر ہ بازی کیں جس پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے مزدوراتحاد سے روڈ کھولنے کی اپیل کیں تقریبا ایک گھنٹہ روڈ بند رہا جس پر مزدور اتحاد دوبارہ آفس آئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فقیر آباد نے مزدواتحادکے چیئرمین قیصر باچہ سے مذاکرات کئے جس پر انہوں نے بتایاکہ ہماری تنخواہوں اور پنشن کی فائل فنانس کے پاس پڑی ہے جس پر اے سی فقیر آباد نے ڈی سی پشاور سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سیکرٹری ایل سی بی نے کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹرایڈ منسٹریشن ایچ آر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خدائے نظر کومزدوراتحاد کے احتجاجی کیمپ میں بھیجا جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تین دن کے اندر اندر تنخواہ جاری ہوجائیگی لہذا آپ اپنا احتجاج ختم کریں جس پر مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے وفد کوبتایا کہ جب تک تنخواہ جاری نہیں ہوگی تب تک احتجاج ختم نہیں ہوگا امید ہے کہ بروز بدھ سیکرٹری ایل سی بی احتجاجی کیمپ میں خود تشریف لائینگے اس مو قع پر مزدور ا تحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے کہاکہ 8 دن گزرجانے کے باوجود ملازمین کو تنخواہ جاری نہیں ہوئی جوانتہائی افسوس کی بات ہے ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیںاور دکانداروں نے بھی ملازمین کو قرض د ینا بند کردیاانہوں نے کہاکہ گذشتہ روز فائر بریگیڈ کے 7 ملازمین کو پنجاب حکومت نے حراست میں لیا ہے جس کی وجہ سے اسکے اہل خانہ پریشان ہیں اور وہ صبح احتجا ج کیمپ آئے تھے وفاقی حکومت سے اپیل کرتاہوں کہ وہ فائر بریگیڈ کے سات ملازمین کو رہاکرے کیونکہ یہ ملازمین اپنی طرف سے باہر سڑک پر گاڑی نہیں لے جاسکتے جو صوبائی حکومت کے احکامات پر آئے ہیں لہذا حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کریں ۔