قومی سطح پراے پی سی کا انعقاد کافی نہیں،ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ

132

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقادکو قوم کے جذبات کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پراے پی سی کا انعقاد کافی نہیں حکومت مسئلہ فلسطین کو سنجیدگی کیساتھ لے اور حکومت فوری طو ر پرفلسطین پر اسلامی ممالک کی سربراہی کانفرنس بلائے اور اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی اسرائیلی جارحیت پر کھل کر مذمت کی جائے۔ مسئلہ فلسطین پر 2ریاستی حل کی بجائے آزاد فلسطینی ریاست کا موقف اپنایا جائے۔ پاکستان کی اسلامی نظریاتی اور نیوکلیئر ریاست ہونے کے ناطے اولین ذمے داری ہے کہ فلسطین و کشمیر پر موثر اور جاندار کردار ادا کرے۔ جماعت اسلامی اس وقت عوام کے حقوق کی تحریک چلا رہی ہے اس باوجود قو کوم مسئلہ فلسطین منظم کیا۔ہفتہ قومی یکجہتی فلسطین کے کامیابی کے بعد حق دوعوام کو تحریک کے تحت شہر لاہور میں ممبر شپ کیمپ کے ذریعے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ممبر بنانا ہدف ہے۔کارکنان، ذمہ داران حوصلے بلند رکھیں ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن لاہور کے زیر کفالت باہمت بچوں کی مظلوم و معصوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صدر الخدمت لاہور انجینئراحمد حماد رشید ، عبدالعزیز عابد سمیت بڑی تعداد میں بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔