ٹنڈوجام (جسارت نیوز) زین کلینک میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ اس موقع پر بچوں اور بڑوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر عبد الجبار بلوچ نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات دیں۔ ڈاکٹر عبد الجبار بلوچ کا کہنا تھا کہ اچانک موسم کی تبدیلی، دن گرمی اور رات میں ٹھنڈک کی وجہ سے بچوں اور بڑوں میں گلے، سینے، بخار، ملیریا، ٹائیفائیڈ، نزلہ، زکام، الرجی کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔