خیرپور (جسارت نیوز) سیپکو واپڈا نے ایکسن غلام اللہ سولنگی اور ایس ڈی او لقمان رئیس احمد پٹھان کی سربراہی میں سائدہ گوٹھ، لقمان و دیگر علاقوں میں آپریشن کرکے سیکڑوں ناجائز کنکشن کاٹ دیے، واپڈا ٹیم کو دیکھتے ہی بجلی چوروں میں بھگڈر مچ گئی۔ اس سلسلے میں ایکسن واپڈا خیرپور غلام اللہ سولنگی اور ایس ڈی او لقمان رئیس احمد پٹھان نے میڈیا کوبتایا کہ وفاقی حکومت کے احکامات پر بجلی چوروں اور نادہندگانوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے جو بجلی چوروں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بل وقت پر ادا اور بجلی چوروں کی نشاندہی کریں۔