آئینی ترامیم سے آئین کا حلیہ بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے‘ شبلی فراز

74

پشاور (آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کرکے آئین کا حلیہ بدلنے کی بھونڈی کوشش کی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اہم ترین دستاویز کو آئین کہتے ہیں، 90 دن کے اندرالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا فرض تھا، الیکشن کمیشن نے 90 دن کے اندر انتخابات نہیں کروائے، آئین کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، آئین جیسے دستاویز کو پامال نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں مجوزہ ترامیم غیر قانونی ہونگی، آئین کا حلیہ بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، سیاسی جماعتوں کے بھی سر کاٹے جارہے ہیں بلاول بھی انکے ساتھ ہے۔