مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں، پشاور ہائی کورٹ

51

پشاور(آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہییں، جو کچھ ہو رہا ہے اس سے معاشرے کو نقصان ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز اور شاندانہ گلزار کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کے خلاف اسلام آباد اور اٹک میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اب ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے راہداری ضمانت کے لیے آئے ہیں۔