عارف علوی کی صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریحان عزیز سے ملاقات

52

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدر عارف علوی نے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریحان عزیز ملک و دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔سابق صدر کے ساتھ فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔سابق صدر عارف علوی نے ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے دور میں سابق چیف جسٹس زیر التوا مقدمات اے ڈی سی آر سے متعلق ڈرافت بنایا تھا ،جوڈیشری کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے سیاسی ہے ،ہماری جنگ کو چھوڑیں وہ ہم لڑتے رہیں گے ،ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہیں میں جب باہر آیا تو وکلا سے کہا کہ 90 دن آئین میں ہیں ،مسلمانوں کا قانون ہمیشہ قرآن سے شروع ہوتا ہے ،ہم اپنے بچوں کی کیا تربیت کریں گے جہاں قانون انصاف نہیں ہوگا ۔