ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز رپورٹ‘ رواں برس تعداد 32 ہوگئی

66

اسلام آباد(آن لائن)ملک میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں برس مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 32 تک جا پہنچی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی نیشنل ریفرنس لیب نے 4 پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ سے 3 اور خیبرپختونخوا سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ مزید کہنا تھا کہ جیکب آباد کی یونین کونسل ٹھل 2 سے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 32 ماہ کی بچی اور ڈیڑھ سال کا بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے علاوہ صوبے سے تیسرا کیس ملیر کی یو سی ابراہیم حیدری سے رپورٹ ہوا، جہاں 6 سال کا بچہ اس وائرس سے متاثر ہوا۔