پی پی ایم این اے عبدالحکیم بلوچ کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

57

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے حلقے این اے 231 ملیر میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا۔این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی 11 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔واضح رہے کہ 8 فروری کو عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ صرف 389 ووٹوں کی برتری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔