پاک ،انگلینڈ ٹیسٹ:تیسرے اور چوتھے روز فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژر میں شائقین کا داخلہ فری

66

ملتان (نمائندہ خصوصی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے روز فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژر میں شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت کردیا۔یہ فیصلہ کرکٹ شائقین کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے کرکٹ ا سٹارز کو سپورٹ کرنے اور دونوں ٹیموں کے درمیان گرائونڈ میں کھیل دیکھنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ تماشائیوں کو ا سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم ساتھ لانا ہوگا اور وہ مذکورہ انکلوژرز میں مفت میچ دیکھ سکیں گے۔تاہم پی سی بی گیلری، دیگرانکلوژرز اور باکسز کے لیے مفت داخلے کی پالیسی نافذ نہیں ہوگی۔