مارشل آرٹس فیسٹیول’’کراچی اوپن پوائنٹ کراٹے چیمپئین شپ‘‘

60

کراچی (اسپورٹس رپورٹر): چوتھے این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول 2024 کے سلسلے میں کراچی اوپن پوائنٹ کراٹے چیمپئین شپ کے مقابلے اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں منعقد ہوئے۔ مقابلوں میں دلاور کراٹے اکیڈمی ڈسٹرکٹ ملیر، امین کراٹے ڈوجو ڈسٹرکٹ ایسٹ، شن بوکو کراٹے اکیڈمی ڈسٹرکٹ ایسٹ اور شن بوکو کراٹے ڈوجو ڈسٹرکٹ کورنگی کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ حاجی صالح محمد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و صدر ڈاکٹر محمد زادہ چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ممتاز سماجی رہنما سلیم خمیسانی نے اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی چیمپین شپ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ کراٹے ایونٹ کے۔ چیف آرگنائزر شی ہان شہزاد احمد جبکہ ایونٹ ڈایریکٹر شیہان جاوید علی تھے۔ سینسی عبد الرحمن, سینسی نور الامین، شیہان نثار بابر، محمد نعمان، مس انشال، مس استشناء ، شاہ میر اور سلیمان نے ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض انجام دئے۔ چیمپین شپ کے فائنل مقابلوں کے نتائج کے مطابق بوائز کے -25 کلو گرام کے کمیتے ایونٹ میں ابشام عارف نے طلائی آبان خان نے چاندی جب کہ عبید نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
35 سے 40 کلو گرام وزن میں وثیق نے طلائی شاہ فہد نے چاندی جب کہ محتشم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 50 سے 60 کلو گرام وزن میں شاہ میر حسین نے سونے عبدالرحمٰن نے نقری اور حماد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 75 کلوگرام میں وائز صدیقی نے سونے ارسلان نے نقری جب کہ عمر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ گرلز کے -30 کلوگرام کمیتے مقابلوں میں مسطرہ نے طلائی بریرہ فاطمہ نے چاندی جب کہ نورِ فاطمہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 45 سے 50 کلوگرام میں استشنا نے طلائی انشال حسین نے چاندی جب کہ مہوش نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ انفرادی کاتا کی گرلز و بوائز کیٹگری میں وائز صدیقی نے طلائی استشنا ڈینیل نے چاندی جب کہ شاہ میر حسین نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ گرلز و بوائز جونیئر کمیتے مقابلوں میں عثمان نے طلائی اور عمیزہ فاطمہ نے نقری کا تمغہ حاصل کیا جب کہ گرلز کے اوپن ویٹ مقابلوں میں علیشبہ نے نقری کا تمغہ حاصل کیا۔ انفرادی جونیئر کاتا میں فواز احمد نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس موقع پر کک باکسنگ کے ماسٹر راجہ غضنفر ، کراٹے کے سینسی دلاور، کیوکوشن کے سینسی اشرف علی، گوجو ریو کے شیہان جاوید علی ، شوٹنگ بال کراچی کے سیکرٹری اعجاز احمد قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔