جنوری 2025ء امریکہ میں بین الاقوامی تجارتی نمائش

66

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ونٹر فینسی فوڈ شو‘‘ میں شرکت کے لئے 21 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش امریکا میں 19 سے 21 جنوری تک جاری رہے گی جس میں چاکلیٹ پروڈکٹس ،سنیک فوڈ ،روایتی مٹھائیاں ، آئس کریم ، بسکٹ ،پھل ، سبزیاں ، فروزن فوڈ، سی فوڈ،کافی، چائے، مشروبات ، بیورجز، گلابی نمک اور کیک سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔