پاکستان اسپورٹس گڈزمینوفیکچررز کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس

44

سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) پاکستان سپورٹس گڈزمینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے) کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس ایسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ سابق چیئرمین پاکستان ا سپورٹس گڈزمینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ارشد لطیف بٹ نے اجلاس کی صدارت نے کی۔ سابق چیئرمین ارشد لطیف بٹ نے اپنی 2 سالہ دور کی کارکردگی و کامیابیوں بارے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے دور میں بطور چیئرمین سیالکوٹ کی تاجر برادری بالخصوص پی ایس جی ایم ای اے کے اراکین کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی اور ان کے مسائل کے حل کے لییہر جگہ مؤثر آواز اٹھائی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے اس کام کی انجام دہی میں میرے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سمیت میرے سینئر وائس چیئرمین ضرار احمد ڈوڈھی اور وائس چیئرمین عمرالزمان نے میرا بھرپور ساتھ دیا جس پر میں ان کے اس مثبت کردار کو سراہتا ہوں۔انہوں نے نو منتخب چیئرمین پاکستان ا سپورٹس گڈزمینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ہلال امتیاز خواجہ مسعود اختر، سینئر وائس چیئرمین ابرار اسلم صندل، وائس چیئرمین چوہدری محمد اسلم سمیت دیگر اراکین پی ایس جی ایم ای اے کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر موجود سیالکوٹ کی تاجر برادری کے قائد ریاض الدین شیخ نے بھی خطاب کیا۔