ڈالر کی قیمت میں تیزی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں کمی

177
reached 239.275 dollars

کراچی (کامرس رپورٹر) منگل کوانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تیزی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں کمی رہی ۔منگل کے روزانٹربینک میں کو روپے کے مقابلے ڈالر5پیسے مہنگا ہوکر277.75روپے ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں3پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279.69 روپے گھٹ کر279.66روپے رہ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 48پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر 305.53روپے سے بڑھ کر306.01روپے ہو گئی جبکہ49پیسے کی تیزی سے برطانوی پائونڈ کی قدر364.76روپے سے بڑھ کر 365.25روپے پر پہنچ گئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت2پیسے بڑھ کر76.06روپے اور یو اے ای درہم 5پیسے گھٹ کر74.18روپے رہ گئی۔