کراچی (پ ر) مرکزی جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے زیر نگرانی مدرسہ حفصہ للبنین کے تحت چودھویں سالانہ تقریب تکمیل حفظ القرآن و بزم اطفال کی روح پرور قرآنی اور روحانی محفل کا انعقاد مورخہ 13اکتوبر2024ء بروز اتوار بعد نماز مغرب تا 10بجے رات جامع مسجد عمر فاروق ؓ سوداگران ہائوسنگ سوسائٹی ملیر میں ہوگا ۔ یہ تقریب مرکزی جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی کی زیر امارت منعقد ہوگی۔ اس روحانی تقریب کے شرکاء، حفاظ کرام اور اُن کے والدین سے جماعت کے نائب امیر پروفیسر محمد سلفی، معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی اینکر پرسن قاری خلیل الرحمن جاوید، جماعت کے ممتاز مبلغ قاری محمد ابراہیم جونا گڑھی، صحیفہ اہل حدیث کے مدیر الشیخ عبدالعظیم حسن زئی خطاب کرینگے ۔