بھارت میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک

179
بھارتی ریاست میگھالیہ میں تودے گرنے کے بعدملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 7افراد شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ریاست کے کچھ حصوں میں 64.5 ملی میٹر سے 115.5 ملی میٹر کے درمیان تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب بہتر ہے کیونکہ موسم صاف ہو گیا ہے اور لاشیں نکال لی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ تقریباً 165 دیہات سے 17 ہزار افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش کی سرحد میگھالیہ سے ملتی ہے۔