انڈونیشیامیں طلبہ اور حاملہ خواتین کو کھانا مفت فراہم کرنے کی اسکیم

134

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے نو منتخب صدر نے آیندہ سال کے آغاز سے ملک بھر میں ہزاروں باورچی خانے کھولنے کا اعلان کردیا،جہاں سے طلبہ اور حاملہ خواتین سمیت 8کروڑ30لاکھ آبادی کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ فوڈ پروگرام کا آغاز جنوری سے ہوجائے گا جس کے پہلے مرحلے میں تقریباً 2 کروڑ طلبہ کو مفت کھانا دیا جائے گا جس کی مالیت 4.54ارب ڈالر ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں 5 ہزار باورچی خانے قائم کیے جائیں گے جن کی تعداد 2027 ء تک 30 ہزار تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔