واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی انتظامیہ نے صاف توانائی کی طلب پوری کرنے کے لیے بند جوہری بجلی گھر چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کے موسمیاتی تبدیلی کے مشیر علی زیدی نے کہا کہ حکومت کاربن اخراج سے پاک بجلی کی طلب پورا کرنے کیلیے ملک میں بند کیے گئے جوہری توانائی کے بجلی گھروں کو دوبارہ چلانے پر کام کر رہی ہے۔