جاپان کی جانب سے افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کیلیے امداد

84

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد دینے کے لیے جاپان آئندہ 3سالوں میں اقوام متحدہ کے ایک پروگرام کے تحت 1.1 ارب ین یا تقریباً 74 لاکھ ڈالر سے زائد رقم فراہم کرے گا۔ افغانستان میں جاپان کے سفیر کورومِیا تاکایوشی نے کابل میں اقوام متحدہ کے ایک مرکز میں اس منصوبے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس معاہدے کے تحت کابل اور ہرات میں 38 مقامات پر طبی سہولیات، پانی کے نظام اور عوامی بیت الخلا جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے جاپان کی حکومت کی طرف سے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ طالبان نے 2021 ء میں افغانستان میں اقتدار سنبھالا تھا۔ تاہم ملکی معیشت مغربی ممالک اور دیگر کی پابندیوں کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔ توقع ہے کہ اس پروگرام سے ذریعہ معاش بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔