تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صوبے مزندران میں جعلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدگان میں 18 مرد اور 3خواتین شامل ہیں۔ میتھائل الکحل کا استعمال اندھے پن، گردے فیل ہونے اور موت کا سبب بنتا ہے۔ مزندران یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ٹریٹمنٹ یونٹ کے سربراہ رسول ظفرمند نے بتایا کہ میتھائل الکحل کے استعمال کی وجہ سے طبی حالت بگڑنے والے284 افراد نے اسپتالوں کا رجوع کیا۔ ایرانی ڈاکٹر نے بتایا کہ ہلاکتوں کے علاوہ 7مریضوں کی بینائی ختم ہوگئی اور ان میں سے 81 کے گردے فیل ہونے کی وجہ سے ڈائیلاسز کرائے گئے۔