توشہ خانہ ٹو:عمران خان اور بشریٰ کیخلاف ایک بار پھر فرد جرم موخر

56

 

اسلام آباد(آن لائن )خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج نے توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے بغیر کارروائی سماعت ملتوی کردی۔اسلام آباد کے اسپشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خا اور بشریٰ بی بی پر آج فردجرم عائد ہونا تھی۔اڈیالہ جیل میں سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات پر سماعتیں ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل نے 30 ستمبر کو توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا کہا تھا۔