اقوام متحدہ کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی مذمت

42

اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے
گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کے شہر کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔