کراچی‘ لاہور ‘ اسلام آباد کی 7پروازیں منسوخ‘21تاخیرکا شکار

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اپریشنل مسائل کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 7 پروازیں منسوخ اور 21 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 303 جبکہ کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 214 کو منسوخ کر دیا
گیا۔اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی ایف 125 اور 126 جبکہ اسلام آباد سے چترال کی پروازیں پی کے 660 اور 661 منسوخ کر دی گئیں۔استنبول سے کراچی کی 4 پروازیں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں اور جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 832 میں 2 گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی۔کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 783 دو گھنٹے تاخیر سے سوا 2 بجے روانہ ہو ئی۔کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 چھ گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے جبکہ لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 سوا 8 گھنٹے کی تاخیر سے رات 1 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہو ئی۔جدہ سے سیالکوٹ کی پروازوں پی کے 745 اور 746 میں 4 سے ساڑھے 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔جدہ سے اسلام آباد کی پرواز ایس وی 726 اور 727 سوا سے ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ اسلام آباد سے جدہ، شارجہ، مدینہ، استنبول اور گلگت کی پروازوں میں 1 گھنٹے سے زائد کی تاخیرکاشکار ہوگئی۔