امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے صوبائی امرا کا اعلان کردیا

47

لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آرا اور مشاورت کی روشنی میں صوبائی امرا کا تقرر کیا ہے۔جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق صوبائی امرا کی مدت 3 سال ہو گی۔ صوبائی امرا کی یکم نومبر 2024ء سے 31 اکتوبر
2027ء تک تقرر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد جاوید قصوری کو جماعت اسلامی وسطی پنجاب، راؤ ظفر اقبال کو جماعت اسلامی جنوبی پنجاب اور ڈاکٹر طارق سلیم کو جماعت اسلامی پنجاب شمالی کا امیر مقرر کیا گیا ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو صوبہ بلوچستان، پروفیسر محمد ابراہیم کو صوبہ خیبرپختونخوا جبکہ کاشف سعید شیخ کوصوبہ سندھ کا امیر مقرر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے اراکین دستور جماعت کے مطابق ہر سطح کی قیادت کاانتخاب کرتے ہیں۔ انتخابات میں 46 ہزار سے زاید اراکین جماعت اسلامی نے اپنی رائے کا حق استعمال کیا ، جن میں کم وبیش 7 ہزار خواتین ارکان کو ووٹ کا حق حاصل تھا۔