دنیا کے سب سے چھوٹے ریوبک کیوب کی نقاب کشائی

75

ٹوکیو: جاپان میں دنیا کے سب سے چھوٹے ریوبک کیوب کی نقاب کشائی کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان کی ایک کھلونے بنانے والی کمپنی میگا ہاؤس نے اتنے چھوٹے ریوبک کیوب کی نقاب کشائی ہے، جسے  دنیا کا سب سے چھوٹا ریوبک کیوب قرار دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ  اسے حل کرنے کے لیے آپ کو انگلیوں (ہاتھوں) کے بجائے کسی چھوٹی چمٹی سے کام لینا پڑے گا۔

اس منفرد ریوبک کیوب کو ہر زاویے سے ایلومینیم سے تیار کیا گیا ہے۔ 0.2 انچ (یعنی 5 ایم ایم) کی پیمائش پر  تیار کیے گئے اس دنیا کے سب سے چھوٹے ریوبک کیوب کو کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر پری آرڈر کے لیے جاری کردیا ہے، جسے صارفین آئندہ برس اپریل تک حاصل کر سکیں گے۔

صرف 0.3 گرام (یعنی تقریباً 0.01 اونس) وزنی اس نارمل روبک کیوب کے سائز کا تقریباً 1,000 واں حصہ ہے جو ہر زاویے پر تقریباً 2.2 انچ کی پیمائش والے خانوں پر مشتمل ہے۔

علاوہ ازیں ڈیوائس کے 6 زاویوں پر 9چوکور ٹکڑوں میں سے ہر ایک ٹکڑا صرف 1.6 ملی میٹر (تقریبا 0.06 انچ) کی پیمائش پر مشتمل ہے۔