صوابی میں پاک فضائیہ طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس محفوظ

123

پشاور: صوابی کے علاقے گنداف میں ایک چھوٹا پاک فضائیہ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی حکام کے مطابق تربیتی طیارے میں سوار عملے نے حادثے سے چند لمحے قبل پیراشوٹ کا استعمال کرکے اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ عملے کے دونوں ارکان بال بال بچ گئے، تاہم طیارہ دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچیں اور صورتحال کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں۔