اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر وکلا نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں سیکریٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ہفتے میں دو دن ملاقات کا آرڈر کیا، طے کردہ ایس او پیز کے مطابق جیل حکام کو آج ملاقات کرنے والے وکلا کی فہرست بھیجی، جیل حکام نے آگاہ کیا کہ وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جائے گی۔
درخواست میں کہا گیا کہ فریقین کا کنڈکٹ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے اور عدالت بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم بھی جاری کرے۔