سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں: شبلی فراز

94
part of forceful amendments

 پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل اس وقت خطرے میں ہے،قانون اور آئین میں ایسی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جس سے ہمارے سر کٹیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے سر کاٹے جا رہے ہیں لیکن بلاول بھٹو بھی ان کے ساتھ ہیں، بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کی شکل تبدیل کررہے ہیں ،نئی آئینی ترمیم کا اثر صرف پی ٹی آئی پر نہیں تمام پارٹیوں پر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2 برسوں سے آئین کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔ آئین کم ابن صفی کا ناول زیادہ بن چکا ہے ،آئین میں ترامیم غیر قانونی ہوں گی، خیبر پختون خوا کی سینیٹ میں نمائندگی نہیں ہے، آئین کا حلیہ بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہ ہونے سے ترامیم نہیں کی جاسکتیں۔ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر پارٹیاں بھی فیصلوں کے خلاف ہیں۔ مولانا فضل الرحمان، وکلاء اور ہم نے آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد شروع کی ہے۔