پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ

195

    کراچی:پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (   پی پی ایل) کی ذیلی کمپنی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن ( ای اینڈ پی )نے عراق میں سرکاری ادارے مڈلینڈ آئل کمپنی کے ساتھ تحریری معاہد ہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی ایل نے تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراق میں بلاک 8 کیلیے ڈیولپمنٹ اور پروڈکشن سروس کنٹریکٹ کے حوالے سے عراق کے سرکاری ادارے معاہدے کی صورت میں سمجھوتہ کیا ہے ، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) کو باقاعدہ ایک نوٹس کے ذریعے اشتراکیت میں شامل کیا ہے۔

پی پی ایل ایشیا نے کہاکہ  اس سلسلے میں بغداد میں باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے پر پی پی ایل ایشیا کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی اور MdOC کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسین حسن نے دستخط کیے۔