ملتان ٹیسٹ کا دوسرا دن:انگلینڈ کے 96 رنز، ایک کھلاڑی آؤٹ

176

ملتان:ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے 96 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 460 رنز  کی ضرورت ہے۔ میچ میں انگلینڈ کے اولی پوپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔ زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز سے تیسرے روز کا کھیل آگے بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آٓل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔