حکومت کا 2400 میگاواٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

172
End contracts voluntarily

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں 2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5  آئی پی پیز بند کی جائیں گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی پانچ آئی پی پیز کے نام حتمی کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایاکہ گیا ہے پہلے مرحلے میں تقریباً 2400میگاواٹ صلاحیت کی 5آئی پی پیزبند ہو جائیں گی، بند کی جانے والی آئی پی پیز میں1200میگاواٹ سے زائد صلاحیت کی حبکو اور 362 میگاواٹ کی اے ای ایس لال پیر شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 224 میگاواٹ اٹلس پاور، 136 میگاواٹ کی صبا پاور بھی بند کی جانے والے آئی پی پیز میں شامل ہے۔450 میگاواٹ کا روش پاور پلانٹ بھی بند کیے جانے والوں میں شامل ہے۔

بند کی جانے والی آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔