کالعدم تنظیم کا ساتھ دینا جرم: 1 کروڑ تک جرمانہ عائد ہوگا، رپورٹ

134
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

  اسلام آ باد:پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کرنے کے بعد حکومت نے ایک بار پھر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے یا سہولت کاربننے پر سزائے بتادیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طالب علم محتاط رہیں کیونکہ کالعدم تنظیم کا ساتھ دینے کی صورت میں ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) پر چلا جائے گا جس کی وجہ سے نا صرف بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہیں گے بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سرکاری نوکری کے لئے بھی نا اہل ہو جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق  کالعدم تنظیم کا کسی بھی طرح ساتھ دینا یا اس کی مدد یا سہولت کاری کرنے پر پاکستان کے اینٹی ٹیررزم ایکٹ کے سیکشن 11C اور پاکستان پینل کوڈ کے آرٹیکل 121A کے تحت اس شخص کا نام فورتھ شیڈول لسٹ میں ڈالا جائے گا جس کی وجہ سے اس پر بہت پابندیاں لگ جائیں گی جیسے پاسپورٹ پر پابندی، بینک اکانٹ کو منجمد کرنا، مالی امداد اور کریڈٹ کارڈ پر پابندی، اسلحہ لائسنس کی پابندی، اور ملازمت کی منظوری کی پابندیاں شامل ہیں، چھ ماہ سے تین سال تک قید اور 1 کروڑ تک جرمانہ عائد ہوگا۔

خیال رہے کہ   اس شیڈول میں شامل افراد کو تواتر سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے پاس حاضری لگوانے آنا ہوتا ہے۔