پی ٹی آئی کی کوشش ہے جوڈیشری اوراسٹیبلشمنٹ کومتنازع بنایا جائے، بلاول

8
There will be difficulties in constitutional amendments

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا  ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے25 اکتوبر ضروری نہ مجبوری ہے، پی ٹی آئی کی کوشش ہے جوڈیشری اوراسٹیبلشمنٹ کومتنازع بنایا جائے،بانی پی ٹی آئی جوڈیشل ریفارمز کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ، جوڈیشل ریفارمزسے عوام کوفوری انصاف ملے گا۔

بلاول نے کہا  کہ حکومت چاہے گی آئینی ترمیم 25اکتوبر سے پہلے  ہو، پیپلزپارٹی چاہتی ہے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم ہواور اتفاق رائے سے ترامیم پاس ہو جائیں، آئینی ترمیم کے لیے ہم نہیں چاہیں گے کہ اراکین کی خرید و فروخت کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتفاق رائے  چاہتا ہوں اور حکومت سے کہا تھا کہ تحریک انصاف کومثبت سیاست کا موقع دیا جائے، جیسے ہی پارلیمانی کمیٹی بنائی بانی پی ٹی آئی نے متنازع بیان دیا، جس سے سیاست میں جوبات چیت کی اسپیس تھی وہ کم ہوئی۔