اس حکومت کے گھٹنے جواب دے گئے ہیں، عارف علوی

139
Army and politicians should learn

  کراچی:  سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے گھٹنے جواب دے گئے ہیں، اگر آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے تو پھر صحیح طریقے کار پر عمل کیا جائے، اگر عدلیہ کے اندر تبدیلی لانی ہے تو پھر ماتحت عدالتوں میں لے کر آئیں۔

عارف علوی نے کہاکہ   پارلیمنٹ کو ترمیم کا حق ہے لیکن جس چیز کی ضرورت ہو وہ کیا جائے۔ یہ حکومت کی مرضی کو پورا کرنے کے لیے کیا جارہا ہے جس کا مسودہ بھی نہیں دکھایا جارہا، یہ شخصی تبدیلیاں کبھی نہیں چلیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنے بچوں کی کیا تربیت کریں گے؟ جہاں قانون و انصاف نہیں ہوگا۔ 16 لاکھ پڑھے لکھے بچے ملک سے باہر چلے گئے ہیں اس وجہ سے کہ انصاف نہیں ہے، جو لوگ امن کی خرابی پیدا کر رہے ہیں ان سے کوئی سوال کوئی کیوں نہیں کرتا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ  جوڈیشری کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سیاسی ہے، فلسطین کے حوالے سے پی ٹی آئی نا تو پیچھے ہٹی ہے اور نا ہی ہٹے گی، 9 مئی سے پہلے کسی کو پتا ہی نہیں تھا کہ جناح ہاؤس کیا ہے؟