لاہور (آن لائن) عدالت نے 5اکتوبر کو لاہور ہنگاموں میں گرفتار ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ سمیت 17افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسرت جمشید چیمہ، رائے محمد علی سمیت 17افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا ۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ پولیس نے ڈنڈے برآمد کرنے اور تفتیش کے لیے 10دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے ساتھ کوئی ایم ایل سی موجود نہیں، تفتیشی افسر بھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں، پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، تمام گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، گرفتار افراد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کر دیا جائے۔