گردوں کے کینسر کیلیے بی آئی یوٹی میں کام شروع ہوگیاہے

81

نواب شاہ( نمائندہ جسارت)گردوں کے کینسر و دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے جدید ترین سہولتوں پر مشتمل بینظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولاجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (بی آئی یو ٹی )میں گردوں کی ڈائلیسز کے شعبہ نے کام شروع کر دیا ہے، کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کرکے مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات اور بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ بی آئی یو ٹی میں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پیش آنے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں ۔اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر کو آگاہی دیتے ہوئے ایس آئی یو ٹی کے انجینئر محمد امین ڈھراج نے کمشنر محمد سجاد حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کوششوں سے سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو فرمان علی ڈھانی اور ان کی ٹیم نے بی آئی یو ٹی میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کو حل کر دیا ہے اور بجلی کی فلکچویشن ختم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کے ڈائلیسز میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت بی آئی یو ٹی میں 60 ڈائیلاسز کی مریض رجسٹرڈ ہیں جبکہ اب تک 5 سو سے زائد مریضوں کی ڈائیلاسز کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلد بی آئی یو ٹی میں آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو شروع کیا جائے گا جبکہ ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر بی آئی یو ٹی کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

.