سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے جھانگڑو تھانے کی حدود کچے کے گاؤں خرم جاگیرانی اور لکھن جاگیرانی میں جاگیرانی برادری کے 2 گروپوں میں جھگڑا پھر بھڑک اُٹھا، ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل، جس کی شناخت طارق جاگیرانی کے نام سے ہوئی، راہگیر سیف الدین اور مسمات سدھیراں شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے لاش اور زخمیوں کو علاج کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت نازک ہونے پر سول اسپتال سکھر ریفر کردیا گیا، دونوں زخمی میاں بیوی بتائے جاتے ہیں جو گائوں سے شہر کی جانب آرہے تھے کہ گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ دونوں گروپوں میں چوری کے معاملے پر شروع ہونے والا جھگڑا 2 ماہ سے چل رہا ہے جس میں اب تک دونوں جانب کے 4 افراد جھگڑے کی بھینٹ چڑھ کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔