مٹیاری ، گاؤں غلام حیدر جویا میں یرقان نے وبائی صورت اختیار کر لی

109

ہالا(نمائندہ جسارت)مٹیاری کے نواحی گاؤں غلام حیدر جویا میں پیلیا،یرقان ہیپا ٹائٹس نے وبائی صورت اختیار کر لی، خطرناک پیلیا/یرقان وبا نے چار دنوں میں ایک ہی گھر کے دو بھائیوں کو موت کی نیند سلا دیا، جاںبحق ہونے والے دونوں بھائیوں میں نثار خاصخیلی اور صوف خاصخیلی شامل ہیں ، مزید مرض میں مبتلا ہونے والے لوگ علاج کے منتظرہیں ، خطرناک پیلیا/یرقان وبا کانہ ہی ڈپٹی کمشنر مٹیاری اور نہ ہی محکمہ صحت نے نوٹس لیا ہے، متاثرین نے بالاحکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔