لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی، خالدہ ضیا کی طرح رہائی چاہتے تھے لیکن وہ ناکام ہو گئے،اڈیالہ میں بیٹھ کر ملک میں آگ لگانے کی پلاننگ ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگا دینی چاہیے، 12سال سے خیبرپختونخوا کے وسائل وفاق پر چڑھائی کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں،بلوائیوں کو ریاست کے خلاف بغاوت کی سزا ملنی چاہیے،احتجاج کے دوران انقلابیوں کا چی گویرا کارکنان کو چھوڑ کر اچانک غائب ہو گیا،شنگھائی تعاون تنظیم تک یہ فساد کی کوشش کرتے رہیں گے جسے ناکام بنایا جائے گا۔