حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر سندھ بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا

78
حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل 7اکتوبرکو پوری ملک کی طرح سندھ میں بھی کراچی تاکشمور سندھ بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔دوپہر 12بجے بچے بوڑھے مرد وخواتین نے سڑکوں پرآکراپنے مظلومین فلسطین سے بھرپوریکجہتی کا اظہار اورفلسطین کی آزادی تک جدوجہدجاری رکھنے کا عزم کیا۔ شرکا نے فلسطین وپاکستان کے جھنڈے ہاتھوں میں اٹھاکرنعرہ تکبر اللہ اکبر، فری فری فلسطین،فلسطینیوں سے رشتہ کیالاالٰہ الہ اللہ،فلسطین کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص،لاڑکانہ،بدین،جیکب آباد،گھوٹکی،دادو،عمرکوٹ،شکارپور،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈو الہیار،مٹیاری،سکھرسمیت سندھ بھرمیں ہونے والی غزہ یکجہتی ریلیوں ومارچ سے جماعت اسلامی کے صوبائی ضلعی ومقامی رہنماؤں نے خطاب کیا یوم یکجہتی مختلف دینی سیاسی پارٹیوں کے رہنما اوراقلیتوں وسول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔کندھ کوٹ میں گھنٹہ گھرچوک پرآل پارٹیزیکجہتی ریلی سے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائلی نے غزہ کے بعد لبنان پرحملے اورایران کو حملے کی دھمکیوں سے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اسرائیل میں داخلے پرپابندی ویٹوپارکرنے والے امریکا سمیت ممبرملکوں کے لیے شرم کا مقام ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے مگرحماس اورفلسطینی عوام سرزمین انبیا وقبلہ اول کی آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔سکھرمیں ریلی سے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولانہ حزب اللہ جکھرو، امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ، شعبہ خواتین کی رہنما عائشہ ظہیر،عظمیٰ وحید، ثمینہ شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ اسرائیل کی غیر انسانی جارحیت اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اسر ائیل کے خلاف اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے۔ڈی سی چوک جیکب آباد میں احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد حاجی دیدار علی لاشاری، نائب امرا ہدایت اللہ رند ، ابوبکر سومرو ، امیر شہر عبدالصمد کٹبار ، امیرٹھل امداد اللہ بجارانی، چیئرمین مہران سوشل فورم عبد الحئی سومرو ، ٹونی مسیح نے خطاب کیا جبکہ ریلی میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لاڑکانہ میں بھی جماعت اسلامی کی دعوت پر آل پارٹیز قومی اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جناح باغ چوک پر احتجاجی جلسے سے جماعت اسلامی کے رہنما ایڈووکیٹ محمد عاشق دھامراہ، نادر علی کھوسہ، رمیز راجا شیخ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر خیر محمد شیخ اور جنرل سیکرٹری و میئر لاڑکانہ انور علی لہر، جمعیت علما اسلام کے رہنما ناصر محمود سومرو اور محبت علی کھوڑو، پی ٹی آئی کے ایڈووکیٹ عبدالرؤف کورائی اور برکت علی راہی، ایس یو پی کے ڈاکٹر مظہر مغل اور صدر الدین بھٹی، جے یو پی کے مولانا منظور قلندری، حافظ شعیب احمد جونیجو، حافظ روشن انقلابی، پاکستان عوامی تحریک کے عبدالعزیز قاسمی، قومی عوامی تحریک کے جمیل احمد میمن، عوامی تحریک کے ایڈووکیٹ ساجد علی مہیسر اور علی حسن وکو، شہید بھٹو کے غلام رسول عمرانی اور لیاقت علی عمرانی، شیعہ علما کونسل کے مولانا مشتاق مشہدی، علامہ اصغر جنتی، مجلس وحدت المسلمین کے مولانا عمران علی چانڈیو اور مولانا مشتاق احمد میمن، پاکستان مسلم لیگ کے نثار احمد ابڑو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 365ہوچکے جس میں 42ہزارسے زاید لوگوں کو شہید کیا جاچکا ہے زخمی ولاپتا اس کے علاوہ ہیں۔