خیبر پختونخوا ہاؤس سیل ‘ عمران خان اور گنڈاپور کیخلاف ایک اور مقدمہ

152

اسلام آباد(آن لائن) ہنگامہ آرائی کے بعد کے پی کے ہاؤس کو مکمل سیل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کا عملہ کے پی کے ہاؤس سیل کیا ہے ۔فیملی بلاک کو تاحال سیل نہیں کیا گیا، ذرائع کے مطابق فیملی بلاک میں رہائش پذیر فیملیز کو 24 گھنٹے کا نوٹس دے دیا گیا۔ 24گھنٹے میں کے پی کے ہاؤس خالی کر دیا جائے، بصورت دیگر کارروائی ہو گی۔ علاوہ ازیں عمران خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرائو پر تھانہ نون میں درج کیا گیا۔ مقدمہ دہشت گردی سمیت 10سنگین دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق عمران خان جیل مینول سے ہٹ کر غیر ضروری ملاقاتوں اور رابطوں کی سہولت کے باعث کارکنوں کو ریاست مخالف اکساتے ہیں۔مقدمے میں عامر مغل سے سمیت 3 ہزار کے قریب نامعلوم کارکنان شامل ہیں۔ مقدمہ کے مطابق مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں پر حملہ آور ہوکر انہیں نذرآتش کیا۔