ایس سی او کانفرنس:اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبرعام تعطیل کا اعلان

131

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے 23 ویں اجلاس کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبر 3 روزہ تعطیلات کی منظوری دیدی۔ 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس سی او کا پرامن انعقاد ممکن بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14، 15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل کی منظوری دے دی۔ جڑواں شہروں میں تین دن کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 14 تا 16 اکتوبر جڑواں شہروں میں تمام تعلیمی اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ ایس سی او اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں فوج آرٹیکل 245 کے تحت سیکورٹی کی ذمے داری سنبھالے گی۔