کراچی ائرپورٹ دھماکا وفاقی وصوبائی حکومت کی ناکامی ہے‘سردار رحیم

73

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے ۔سردار عبدالرحیم نے سوال اٹھایا کہ یہ کس قسم کی حکومت ہے جو عام شہریوں، ہمارے غیر ممالک کے مہمانوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتی ہے – انہو ں نے کہا اور تو اور حکومت وقت اسٹریٹ کرائم اور ڈاکو راج پر بھی کنٹرول نہی کر سکتی۔ اربوں ڈالر امن و امان کی مد میں ہڑپ کرنے کے باوجود اور شہنشاہی پروٹوکول کے مزے لیکر بھی آج عام آدمی کی جان و مال محفوظ نہی۔ سردار عبدالرحیم نے چینی باشندوں کی ہلاکت اور شہریوں کی شہید اور زخمی ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی اعلی سطحی تحقیقات کرکے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور زخمیوں کو سرکاری خرچے پر علاج معالجے کی سہولیات دی جائیں ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ملک کے دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک معاشی طور پر ترقی کرے ، چینی باشندوں کو ٹارگیٹ کرنے کا مقصد غیر ملکی اور ملکی منصوبوں کو سبوتاڑ کرنا ہے افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت ملک دشمنوں کو اپنے مزموم کاروائی سے روکنے میں بالکل ناکام ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات دن بدن انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں ، ملک دشمن دہشتگرد دوبارہ سرگرم ہوکر ملک میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہوگئے ہیں جن کا قلعہ قمہ کرنے کے لیے انتھائی سخت اقدامات اٹھانے ہوںگے ۔