حکومت کو آئی پی پیز کے خلاف تحقیقات میں مزاحمت کا سامنا

93

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کو آئی پی پیز کے خلاف تحقیقات میں مزاحمت کا سامناہے اور اس ضمن میں بنائی گئی ٹاسک فورس نے متعدد آئی پی پیز کی غلط بیانی پکڑ لی ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق کئی آئی پی پیز کا منافع 20 گنا سے بڑھ چکا ہے، متعدد آئی پی پیز نے دوران تحقیقات منافع سے متعلق غلط بیانی کی،کئی آئی پی پیز نے 15 فیصد منافع سے متعلق غلط بیانی کی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد آئی پی پیز نے سرمایہ کاری کے نام پرحکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، ایک آئی پی پی نے 2008 میں 11 ارب 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی، آئی پی پی کی سرمایہ کاری پر منافع 16 سال بعد 210 ارب روپے ہوگیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئی پی پیز نے تحقیقات کو عالمی ثالثی عدالت میں لے جانے کی دھمکی دی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات کو یک طرفہ طور پر نہیں کیا گیا، آئی پی پیز نے حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی پی پیز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا منافع 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہے تاہم دستاویزات اور آئی پی پیز کی بیلنس شیٹ سے ان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی آئی پی پیز کا منافع 20 گنا سے بڑھ چکا ہے، متعدد آئی پی پیز نے دوران تحقیقات منافع سے متعلق غلط بیانی کی،کئی آئی پی پیز نے 15 فیصد منافع سے متعلق غلط بیانی کی۔