تاجر و سماجی رہنمارانا آصف حبیب کے انتقال پرملال

132

کرا چی (کامرس رپورٹر) تاجر وسماجی رہنما،انیشیٹر ہیومن ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کے صدر اورسابق کو فائونڈر انٹر فیتھ پیس کمیشن انٹرنیشنل رانا آصف حبیب کے انتقال پرسینئر صحافی سید منورعلی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی انہوںنے کہاکہ اللہ پاک مرحوم رانا آصف حبیب کو جنت الفروس میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا کرے آمین سید منورعلی نے کہاکہ معروف سماجی رہنما،انیشیٹر ہیومن ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کے صدر اورسابق کو فائونڈر انٹر فیتھ پیس کمیشن انٹرنیشنل رانا آصف حبیب نے اسٹریٹ چلڈرنز کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسپورٹس اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے تھے۔