دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد مکتوم کی ہدایت پر ایگزیکٹو کونسل نے گولڈن ویزے دینے کی منظوری دے دی ۔ دبئی میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر میں شاندار کارکردگی پر غیر معمولی ماہرین تعلیم کو گولڈین ویزے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد کی ہدایت پر دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد مکتوم نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔ گولڈن ویزا دبئی میں ارلی چائلڈ ہوڈ سینٹرز، اسکولوں اور ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز میں اساتذہ کو دیا جائے گا ۔