تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے کہا ہے کہ چین کو کبھی تائیوان کا مادر وطن قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ تائیوان 10 اکتوبر کو اپنا قومی دن قرار دیتا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوںنے کہاکہ وہ چین کے ساتھ تائیوان کے تعلقات کو تبدیل نہیں کریں گے۔ تائیوان بیجنگ کا ماتحت نہیں رہے گا۔